31 مئی 2012 - 19:30

تاجیکستان کے شہر"وحدت" کی عدالت نے اس ملک کی معروف ترین محمدیہ مسجدمیں پانچ وقت کی نماز پڑھنے پر پابندی لگادی ہے۔

ابنا: تاجیکستان کے سرکاری ادارے دین کمیٹی کہ جس نے اس سے قبل تین مہینے کے لیے اس مسجد میں نماز جمعہ قائم کرنے پر پابندی لگائی ہوئی تھی،نے گزشتہ ہفتے بروز بدھ کو اس عبادی مرکز کی بانی کمیٹی کے نام ایک خط ارسال کرکے اس مسجد میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے پر پابندی لگادی ہے۔اس کمیٹی نے گزشتہ سال جنوری میں کہا تھا کہ تاجیک حکام تین ماہ کے دوران یہ فیصلہ کریں گے کہ کیا وحدت شہرکی محمدیہ مسجد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے یا نہ؟اس ادارے نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے وحدت شہرکی محمدیہ مسجد میں عزاداری کے پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے اس میں نمازجمعہ کے قیام پر پابندی لگادی تھی اور یہ الزام لگایا تھا کہ اس سے شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوتا ہے۔یادرہے کہ تاجیکستان کے وحدت شہر کی عدالت نے اس سے پہلے حاج اکبر اور نور الدین تورہ جان زادہ پر عاشورائے حسینی کی مناسبت سے عزداری کے پروگرام میں خلاف قانون گفتگو کرنے اور معاویہ کی اہانت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ خبررساں ایجنسی تاج نیوزکی رپورٹ کے مطابق اکبرجان تورہ جان زادہ نے اس بات پر زور دے کرکہا ہے کہ وہ عدالت کے اس حالیہ حکم کو تاجیکستان کی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

.......

/169